جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

بھارت کا چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کا دعویٰ غلط ہے، چینی سائنسدان

چین کی طرف سے چاند کا کھوج لگانے والے پروگرام کے بانی اویانگ زیوان کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے کا دعویٰ غلط ہے۔

بھارت چاند کے جنوبی قطب تک پہنچنے والا دنیا کا پہلا جبکہ چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ جنوبی عرض البلد پر 69 ڈگری زاویے پر تھی اور بھارت نے 88.5 اور 90 ڈگری بتایا، چندریان 3 ان زایوں سے دور تھا۔

چینی اخبار سائنس ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے اویانگ زیوان نے کہا کہ چندریان 3 کی لینڈنگ سائٹ چاند کے جنوبی قطب پر نہیں تھی، نا ہی اس علاقے میں تھی، حتیٰ کہ جنوبی قطب کے قریب تک نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ چندریان 3 جنوبی قطب سے 619 کلومیٹر دور تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.