جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

کینیڈا، ہردیپ کے بعد ایک سکھ رہنما کی جان کو خطرہ

کیا بھارتی حکومت کینیڈا میں مقیم خالصتان تحریک کے سرکردہ افراد کی جان کی دشمن بن گئی؟ کینیڈین میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد ایک اور سکھ رہنما کو قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ اس کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

خبردار کرنا فرض ہے کے عنوان سے ایک دستاویز گورمیت سنگھ تور کو بھیج گئی جو خالصتان کے حامی گروپ سکھ فار جسٹس نے پبلک کردی ہے۔ 

گورمیت سنگھ تور نے تصدیق کی ہے کہ سرے پولیس کی نیشنل سیکیورٹی انفورسمنٹ ٹیم 24 اگست کو رات ساڑھے گیارہ بجے اس کے گھر آئی اور اسے خبردار کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کو ایک سے زائد ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہوسکتا ہے تاہم خطرے کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.