جمعرات 11؍ربیع الاول 1445ھ28؍ستمبر 2023ء

پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن آج ہوگا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے گزشتہ روز بھارت پہنچنے والی پاکستان ٹیم کا آج پہلا ٹریننگ سیشن ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم 16 گھنٹے کے سفر کے بعد حیدر آباد دکن پہنچی ہے، قومی ٹیم 7 برس کے بعد بھارت گئی ہے۔

گرین شرٹس کا آج صبح آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا، یہ سیشن صبح 8 سے 11بجے تک ہوگا۔

پاکستانی ٹیم جمعے کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.