پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم کے رکن شعیب شاہین نے شیر افضل مروت کے الزامات کا جواب دے دیا۔
اپنے بیان میں شعیب شاہین نے کہا کہ شیر افضل کے الزامات ان کی ذاتی رائے ہے پارٹی کا مؤقف نہیں ہے، میں نے کہا تھا جو پارٹی میں تفرقہ پیدا کرے وہ پی ٹی آئی سے نہیں ہوسکتا۔
شعیب شاہین نے کہا کہ آج صبح سپریم کورٹ میں شیر افضل سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا تھا، پارٹی نے پانچ ترجمان نامزد کیے ہیں ان میں سے ایک میں ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میرا مؤقف ہی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے۔
Comments are closed.