سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے گھوڑہ گھاٹ کے ایک گھر میں راکٹ کا گولہ پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا تھا۔
ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا ہے کہ تفتیش کے مطابق بچے راکٹ کا گولہ گھر لے آئے تھے جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
روحل کھوسو کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے کندھ کوٹ میں راکٹ پھٹنے پر آئی جی سے رپوٹ طلب کر لی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا کہنا ہے کہ راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا، کوئی اسلحے کی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟
نگراں وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پولیس سے سوال کیا کہ کیا گوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟ راکٹ لانچر کیسے بلاسٹ ہوا، تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔
Comments are closed.