بدھ 10؍ ربیع الاوّل 1445ھ27؍ستمبر 2023ء

جج حیات علی ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مقرر

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیات علی کو ڈی جی فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کر کے اکیڈمی کے ڈی جی کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز لیے۔

اس اجلاس کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ریٹائرڈ سیشن جج حیات علی شاہ کو ڈائریکٹر جنرل فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اجلاس میں شرکت کی۔

فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے بورڈ آف گورنرز کا آخری اجلاس نومبر 2019ء میں ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.