منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ چکا، شمالی کوریا

شمالی کوریا کا کہنا ہے جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ چکا ہے، اس کے ذمہ دار امریکا اور جنوبی کوریا ہیں۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نمائندے کم سونگ کا کہنا تھا کہ 2023 انتہائی خطرناک سال ہے، اس میں جزیرہ نما کوریا جوہری جنگ کے قریب پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس خطرناک صورتحال کے ذمہ دار امریکا اور جنوبی کوریا ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر شمالی کوریا کو اپنی دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.