قمبر شہداد کورٹ کے علاقے وارہ میں 13 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے معاملے میں گرفتار 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
قمبر شہداد کوٹ میں 1 ماہ قبل 5 ملزمان نے 13 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جن میں 3 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جبکہ 2 تاحال فرار ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق عدالت میں پیش کیے گئے تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا، جس کے بعد انہیں سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا حتمی چالان ڈی این اے رپورٹ ملنے پر جمع کرایا جائے گا۔
یاد رہے کہ متاثرہ بچی گزشتہ روز سول اسپتال کراچی میں دم توڑ گئی تھی۔
Comments are closed.