منگل9؍ربیع الاوّل 1445ھ26؍ستمبر 2023ء

ساحلی علاقوں میں بو آبی پودوں کی وجہ سے ہے، ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ

ٹیکنیکل ڈائریکٹر ورلڈ وائیڈ فنڈ (ڈبلیو ڈبلیو ایف) معظم خان نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں بو آبی پودوں کی وجہ سے ہے۔ 

کراچی سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آبی پودے فائٹو فلیکٹن کی وجہ سے بو محسوس ہوتی ہے۔ 

معظم خان کے مطابق ہر سال بڑی تعداد میں یہ پودے زیر آب اگتے ہیں۔ یہ سلسلہ ہر سال مون سون کے خاتمے کے فوری بعد ہوتا ہے۔ 

ٹیکنیکل ڈائریکٹر ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے مطابق مون سون کے بعد شہر میں ہوا کی سمت تبدیل ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.