کراچی میں جماعت اسلامی کے کونسلر حبیب اللّٰہ کے قتل کے مقدمے میں نامزد 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم امتیاز جونی اور اُس کا ساتھی قتل کے مقدمے میں نامزد تھے۔
پولیس کے مطابق جماعت اسلامی کے کونسلر کے قتل میں 7 سے 8 ملزم ملوث تھے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کونسل جاں بحق اور دیگر 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے۔
Comments are closed.