ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) عمر فاروق نے کہا ہے کہ ویزوں میں غیر معمولی تاخیر کی گئی، ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں کے اجراء سے مشروط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کےلیے کلیئرنس اور ویزوں کےلیے غیر معمولی تاخیر کی گئی ہے، آئی سی سی ورلڈ کپ کےلیے کلیئرنس اور ویزے درکار ہیں۔
ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کےلیے آئی سی سی کو لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاملے میں غیر منصفانہ طرز عمل اختیار کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ خط میں آئی سی سی کو ان کی ذمے داریوں سے متعلق بھی یاد دہانی کروائی گئی ہے، غیر یقینی کی صورتحال مایوس کن ہے، ہم تین سال سے ذمہ داریوں کے بارے میں بتاتے رہے ہیں۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ 29 ستمبر کو ہونے والے پاکستان کے وارم اپ میچ میں کم وقت رہ گیا ہے، ہمیں اب اپنا پلان از سر نو ترتیب دینا پڑا رہا ہے۔
عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت جاتے ہوئے دبئی میں قیام کیا جانا تھا، ہمارا نیا پلان اور نئی بکنگ ویزوں کے اجراء سے مشروط ہے۔
Comments are closed.