پیر 8؍ربیع الاول 1445ھ25؍ستمبر 2023ء

کراچی: نشترپارک سے چپ تعزیہ کا جلوس اپنے راستوں پر گامزن

کراچی میں چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا جس سے قبل نشتر پارک میں الوداعی مجلس منعقد ہوئی۔

چپ تعزیہ کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔

جلوس کی گزرگاہ پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے جبکہ گلیاں اور سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کیے گئے ہیں۔

چپ تعزیہ کے جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

جلوس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر 1 بجے رضویہ چورنگی ناظم آباد سے برآمد ہو گا۔

جلوس لسبیلہ سے تین ہٹی اور سینٹرل جیل سے ہوتا ہوا مارٹن روڈ امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.