اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

کراچی میں ادرک 1 ہزار روپے کلو ہو گئی

کراچی کے بازاروں میں کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

شہرِ قائد میں ادرک 1 ہزار روپے کلو اور لہسن 480 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔

کراچی میں پیاز اور آلو 80 روپے فی کلو اور ٹماٹر 150 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے  شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی مہنگائی میں اب سبزیاں خریدنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 8 روپے اضافے کے بعد 168 روپے ہو گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.