اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی آج کوئٹہ میں احتجاج کریگی

ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف جماعتِ اسلامی کی جانب سے آج کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔

کوئٹہ میں جماعتِ اسلامی کی جانب سے بجلی، گیس، پیٹرول اور ادویات کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی کے خلا ف دھرنا دیا جائے گا۔

دھرنا گورنر ہاؤس کے سامنے شہید فیاض سنبل چوک سے چمن پھاٹک تک ہو گا جس میں امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق دھرنے سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

گورنر ہاؤس کے قریب فیاض سنبل چوک پر جماعت اسلامی کے دھرنے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.