اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

لاہور: نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا زیرِ تعمیر منصوبوں کا دورہ

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں چوک فلائی اوور اور خالد بٹ چوک انڈر پاس منصوبوں کا دورہ کیا ہے۔

محسن نقوی نے دونوں منصوبوں کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ نے بارشوں میں منصوبوں کے اطراف حفاظتی انتظامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کے دوران مؤثر ٹریفک مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹر پوائنٹ گلبرگ سے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ تک سگنل فری کوریڈور مکمل ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.