ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔ 

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے امریکا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نیویارک سے خصوصی پرواز میں نیویارک سے برطانیہ پہنچے۔ خصوصی طیارے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 40 منٹ پر لندن لوٹن ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سفارتی عملے اور دیگر شخصیات نے استقبال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.