ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے بعد پہلا پیغام سوشل میڈیا پر جاری کر دیا

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والےقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی تمام تقریبات سے فارغ ہوکر پہلا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر شادی کی مختلف تقریبات سے دو خوبصورت تصاویر شیئر کی اور حالِ دل بیان کیا۔

فاسٹ بالر کی جانب سے شیئر کی گئی ان دو تصاویر میں سے ایک تصویر شادی کے موقع پر لی گئی ہے جس میں ان کے ہمراہ سابق کپتان اور ان کے سسر شاہد آفریدی موجود ہیں، تصویر میں دونوں کی دلکشی دیدنی ہے جبکہ ان کی دوسری تصویر ان کی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ہے جو ولیمہ کی تقریب میں بنوائی گئی تھی۔

تاہم ان کی اس دوسری تصویر میں دونوں کا چہرہ تظر نہیں آرہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں، جو اس بات کی علامت ہے کہ اب یہ دونوں ایک ساتھ ہیں اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

ان خوبصورت و بامعنی تصاویر کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی نے پیغام بھی پوسٹ کیا اور شادی کے موقع پرآنے والے مہمانوں کا ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے‘۔

یاد رہے کہ تیز رفتار بالر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو کراچی جبکہ ولیمہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اس جوڑے کو دعائیں بھی دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.