جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

نیپرا کا بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہوجائے گا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی قتل و غارت گری میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے ڈسکوز کے صارفین پر 159 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ مالی سال 23-2022 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

بجلی صارفین کو 6 ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، بجلی صارفین اکتوبر 2023 تا مارچ 2024 تک ادائیگیاں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.