جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم نے 12 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان انڈر 19 فٹبال ٹیم نے ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (ساف) انڈر 19 چیمپئن شپ میں نیپال کو شکست دے کر 12 سال بعد پہلی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان کی جانب سے علی ظفر نے شاندار گول کرکے پاکستان کو فتح دلادی۔

نیپال میں ساف انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیپال کو 0-1 سے ہرا کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ برابر تھا، دوسرے ہاف میں بھی ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوششیں ہوئی تاہم 76ویں منٹ میں پاکستان کے علی ظفر نے خوبصورتی سے گیند کو جال کی راہ دکھا کر پاکستان کو 0-1 کی برتری دلادی جو ریفری کی جانب سے میچ کے خاتمے کی وسل تک برقرار رہی۔

یہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کی 12 سال بعد پہلی فتح ہے، اس سے قبل آخری مرتبہ پاکستان انڈر 19 نے ایشین انڈر 19 کوالیفائرز میں انڈیا کے خلاف 1-2 سے فتح حاصل کی تھی۔

نیپال میں ساف چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ مالدیپ کے خلاف 23 ستمبر کو کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.