جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن 56 فیصد کیسز نمٹ گئے

سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3 دن میں 56 فیصد کیسز نمٹا دیے گئے۔

عدالتِ عظمیٰ میں 19 سے 21 ستمبر تک 313 کیسز سماعت کے لیے مقرر ہوئے۔

سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 بینچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹائے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں دکانوں کے کرائے اور جائیداد کی منتقلی کے کیس میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل پر 5 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ نے 49 میں سے 23 کیسز نمٹائے۔

سپریم کورٹ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس سردار طارق کے بینچ میں 87 میں سے 70 کیسز کا فیصلہ ہوا۔

عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن کے بینچ میں 54 میں سے 25 کیسز نمٹائے گئے۔

سپریم کورٹ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے بینچ میں 75 میں سے 35 کیسز نمٹائے گئے۔

عدالتِ عظمیٰ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس جمال مندوخیل کے بینچ میں 48 میں سے 22 کیسز نمٹائے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.