جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کا اعلان کردیا

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.