جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

مریم نواز کے بعد شہباز شریف بھی لندن روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم شہباز شریف لاہور سے لندن روانہ ہو گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 2 روز پاکستان میں قیام کے بعد شہباز شریف دوبارہ لندن روانہ ہوئے ہیں۔

شہباز شریف منگل کی صبح لندن سے پاکستان پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف لاہور سے براستہ دوحہ لندن کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر جارہے ہیں، مریم نواز آج شام اور شہباز شریف رات کو لندن پہنچیں گے۔

پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف پارٹی قائد نواز شریف کے بلانے پر لندن جارہے ہیں، وہ لندن میںِ نواز شریف سے اہم مشاورت کریں گے، مشاورت کے بعد جلد وطن واپس آئیں گے۔

واضح ریے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج صبح لاہور سے لندن روانہ ہوئی تھیں۔

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کی جمعے کو اہم ملاقات ہو گی، نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حتمی پروگرام کے علاوہ الیکشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.