جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے: جج محمد بشیر

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کا کہنا ہے کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے۔

نیب کیسز کی بحالی کے موقع پر احتساب عدالت نمبر 1 کے جج محمد بشیر نے نیب کیسز کی فہرست دیکھ کر یہ بات کہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے اپنے کیریئر کا آخری فیصلہ سنا دیا، جس کے 3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل تھے۔

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا ہے کہ کچھ دیر میں کیسز کا ریکارڈ پیش کر دیں گے۔

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے کیسز بحال ہونے کے بعد احتساب عدالتوں کو مختلف صورتِ حال کا سامنا ہے۔

نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج تمام نیب کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ احتساب عدالت 2 اور 3 کے ججز نہ ہونے پر اسٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات کر دیا گیا تھا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتساب عدالت نمبر 2 اور 3 کے نئے ججز بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ فی الحال احتساب عدالت نمبر 1 میں جج محمد بشیر نیب کیسز کی سماعت کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.