جمعہ5؍ربیع الاول 1445ھ22؍ستمبر 2023ء

معاشی مشکلات کے باوجود 45 فیصد پاکستانیوں کا ملک چھوڑنے سے انکار

معاشی مشکلات کے باوجود 45 فیصد پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے سے انکار کردیا۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں 45 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اپنے ملک میں خوش ہیں، باہر جانا نہیں چاہتے، البتہ 38 فیصد نے پاکستان سے باہر جانے کا ارادہ ظاہر کیا اور باہر جانے کی وجہ 58 فیصد نے بہتر روزگار کی تلاش اور 10 فیصد نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق باہر جانے کے لیے پاکستانیوں کی اکثریت مشرقِ  وسطیٰ کے ممالک کو ترجیح دیتی نظر آئی، 14 فیصد نے سعودی عرب اور 9 فیصد نے متحدہ عرب امارات کو باہر جانے کے لیے چُنا۔

 البتہ 4 فیصد نے برطانیہ، 3 فیصد نے کینیڈا، 3 فیصد نے یورپ اور 2 فیصد نے موقع ملنے پر امریکا جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.