بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

ایلون مسک کی کمپنی انسانی دماغ میں چِپ لگانے کیلئے تیار

ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی ’نیورالنک‘ پہلی بار آزمائشی طور پر انسانی دماغ میں چِپ نصب کرنے کیلئے تیار ہے۔

نیورالنک نے اعلان کیا کہ اسے وائرلیس برین کمپیوٹر انٹرفیس (بی سی آئی) کے انسانی ٹرائل کیلئے لوگ درکار ہیں۔

یہ چِپ اس بات کا جائزہ لے گی کہ کیا فالج زدہ افراد اپنی سوچ کے ذریعے بیرونی ڈیوائسز کو کنٹرول کرسکتے ہیں یا نہیں۔

ارب پتی تاجر ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی ایک کمپنی اگلے 6 ماہ میں انسان کے دماغ میں چپ لگانے کے قابل ہوجائے گی جس کے بعد انسان ڈائریکٹ کمپیوٹرسے رابطہ کرسکے گا۔

ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی پہلی نیورالنک ڈیوائس ایک مریض میں نصب کی جائے گی، جس کے ذریعے بعد ازاں پورے جسم کی حرکت بحال کی جاسکے گی۔

طویل مدتی منصوبے کے تحت نیورالنک مصنوعی ذہانت کی طرف سے انسانیت کو درپیش خطرات میں کردار ادا کرے گی، اس کے ذریعے ہم انسانی دماغ کو مصنوعی ذہانت کے مقابلے میں بہتر بناسکیں گے۔

رواں برس مئی میں نیورالنک کو امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دماغی چِپ کے انسانی ٹرائلز کی منظوری دی تھی۔

نیورالنک کا کہنا ہے کہ آر 1 روبوٹ کے ذریعے چِپ کو دماغ کے ایسے حصے میں نصب کیا جائے گا جہاں جسم کو حرکت دینے کی سوچ پیدا ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.