بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

برطانیہ: پیٹرول، ڈیزل کاروں کی فروخت پر پابندی میں 5 برس کی تاخیر کا اعلان

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے اپنی حکومت کی گرین پالیسیز سے متعلق خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی میں 5 برس کی تاخیر کا اعلان کیا ہے۔  

ڈاؤئنگ اسٹریٹ میں اس حوالے سے خطاب کے دوران برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاریں اب 2030 کے بجائے 2035 میں فروخت ہوسکیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ سال 2035 کے بعد بھی پیٹرول، ڈیزل سے چلنے والی سیکنڈ ہینڈ کاروں کی خرید و فروخت ممکن ہوگی۔ 

رشی سونک کا مزید کہنا تھا کہ نئی پالیسی برطانیہ کو دیگر یورپی ممالک سے ہم آہنگ کرے گی۔ ٹیکنالوجی میں پیش رفت کے سبب 2030 تک بیشتر کاریں الیکٹرک ہوں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ گیس بوائلر کی جگہ ہیٹ پمپس کی تنصیب کیلئے بھی مزید وقت درکار ہوگا۔ 

رشی سونک نے کہا کہ 2035 کے بعد بوائلر تبدیل کرتے وقت ہیٹ پمپ لگواسکیں گے۔ بوائلر اپ گریڈ اسکیم کے تحت گرانٹ 50 فیصد بڑھا کر ساڑھے 7 ہزار پاؤنڈ کی جائے گی۔ 

برطانوی وزیراعظم نے کہا انتہائی غریب افراد کو نیا بوائلر لگوانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ 2050 تک نیٹ زیرو کا ہدف اب بھی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.