بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

اوور 40 کرکٹ کپ: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، نیپال کو 248 رنز سے شکست

اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، قومی ٹیم نے نیپال کو 248 رنز سے ہرادیا۔ 

پاکستان اوور 40 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 382 رنز بنائے۔ حسن رضا نے 154 اور امجد علی نے 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کاشف صدیق نے 66 رنز بنائے۔

383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 36.3 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کے محمد سمیع، عبد القادر، حارث ایاز اور کاشف صدیق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

نیپال کے سمن اڈایا اور سنتوش بھنڈاری 26، 26 رنز بناکر نمایاں اسکور رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.