بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

بلاول بھٹو کی پارٹی قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورۂ لاہور کے دوران پارٹی قیادت کو انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دے دی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سابق صدر نے اگر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے ہاتھ کھول دیے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی وسطی اور جنوبی پنجاب میں کنونشن کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ان کنونشنز سے خطاب کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.