بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

محمد عامر نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ کے ایلیمنیٹر میچ میں 3 گیندیں کرانے کے بعد انجری کا شکار ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے اپنی انجری کی نوعیت کے بارے میں بتایا ہے۔

حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بولرز کی پرفارمنس کو تنقید نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

محمد عامر نے ایک صارف کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انشا اللّٰہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا، پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے میں پچھلے ہفتے سے دوائی لے رہا تھا۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے بتایا کہ پٹھے میں تکلیف ہے انشا اللّٰہ جمعے تک ٹھیک ہو جاؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.