بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

کرسٹیانو رونالڈو نے کم عمر ایرانی مداح کی خواہش پوری کردی

عالمی شہرت یافتہ پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کم عمر ایرانی مداح کی خواہش پوری کردی۔

کرسٹیانو رونالڈو اپنی سعودی النصر کلب کی ٹیم کے ہمراہ ایران پہنچے تو ان کا پر جوش انداز میں استقبال کیا گیا۔ 

اسی دوران پرتگالی فٹبالر کے ایک کم عمر مداح کی تہران کے اسپیناس پیلس ہوٹل کے باہر اُنہیں نہ دیکھ پانے پر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مداح کے رونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد النصر کلب کے عہدیداروں نے اس کم عمر مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے ہوٹل میں اس کی کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ملاقات کروا دی۔

جس کے بعد ننھے مداح کی اپنے پسندیدہ فٹبالر ساتھ ملاقات کی ویڈیو بھی  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کو ہوٹل میں کرسٹیانو رونالڈو کے کمرے میں لے جایا گیا اور اُنہوں نے بچے کو خوشگوار موڈ میں گلے لگایا اور اس کے ساتھ کچھ دیر گفتگو کی۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کو ہوٹل میں کرسٹیانو رونالڈو کے کمرے میں لے جایا گیا اور اُنہوں نے بچے کو خوشگوار موڈ میں گلے لگایا اور اس کے ساتھ مختصر گفتگو کی۔ 

کرسٹیانو رونالڈو نے بچے کو ایک شرٹ تحفے میں دی اور اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔s

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.