جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں، خورشید شاہ

سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بلاول بھٹو زرداری کے مقابلے میں آصف زرداری کے موقف کی تعریف کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری نے بلاول بھٹو کے ہاتھ باندھ رکھے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ابھی فیلڈ تیار ہی نہیں ہوئی تو لیول کس طرح ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر نے اگر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے ہاتھ کھول دیے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آصف زرداری کا موقف اچھا ہے، وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ  وفاق میں نگراں حکومت دراصل ن لیگ کی ہے، موجودہ کابینہ میں کچھ لوگ ن لیگ کے بیٹھے ہیں، پنجاب میں ہماری مرضی سے حکومت نہیں بنی۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوششوں کا اعتراف کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے اپنے ہیں، شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے، مریم نواز کی گرفتاری پر بلاول بھٹو زرداری نے غیر معمولی بیان دیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے تو شکوہ بھی انہی سے ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پیلینگ فیلڈ فراہم کیا جائے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے نواز شریف واپس آرہے ہیں، ہم تو پہلے ہی کہتے تھے کہ میاں صاحب کو وطن واپس آنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کام دھڑا دھڑ چل رہا ہے، سندھ میں منظور شدہ اسکیموں پر کام نہیں ہو رہا۔ سندھ میں بیوروکریسی میں تبادلے ہوئے ہیں لیکن پنجاب میں نہیں ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.