منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش کا اعتراف

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوششوں کا اعتراف کرلیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وہ نئی سیاسی جماعت بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سابق صدر نے اگر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے ہاتھ کھول دیے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی سیاسی جماعت میں شمولیت پر سیاستدانوں کو قائل کرنے کی کوشش بھی کررہے ہیں۔

سابق سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، لشکری رئیسانی سمیت کئی سیاستدانوں کو نئی پارٹی میں شمولیت پر قائل کررہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم اپنی اس کوشش میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.