منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کا معاملہ، چیف جسٹس نے 2 رکنی کمیٹی بنادی

سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کے معاملے میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 رکنی ججز کمیٹی بنادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس محمد علی مظہر 2 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللّٰہ کمیٹی کے ممبر ہیں۔ 

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی سپریم کورٹ مقدمات کی کارروائی براہ راست دکھانے کے طریقہ کار پر رپورٹ پیش کرے گی۔

ججز کمیٹی کو ایک ہفتے میں ٹاسک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ججز کی 2 رکنی کمیٹی کی رپورٹ پر ججز فل کورٹ اجلاس دوبارہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.