منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، ابھی فیلڈ تیار ہی نہیں ہوئی تو لیول کس طرح ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے اتحادی حکومت میں 14 مہینے عزت سے گزارے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرے، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر بطور اتحادی الیکشن لڑیں، ن لیگ کا حکومت میں کوئی عمل دخل نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی شکایت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پنجاب سے متعلق پی پی کی باتیں سنی سنائی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ کے بارے میں تاثر ہے کہ تعیناتیاں پیپلز پارٹی کی مرضی سے ہوتی ہیں، بہت سے باتیں سنی سنائی ہوتی ہیں، ان کا حقیقت سے تعلق نہیں ہوتا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ سابق صدر نے اگر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے ہاتھ کھول دیے تو ہم 80 کی دہائی میں چلے جائیں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری کی خواہش کا احترام ہے، ہماری بھی وہی خواہش ہے۔ ہماری سیاست میں 90ء کی دہائی میں تلخی تھی لیکن جو تلخی پی ٹی آئی نے پیدا کی اتنی 75 سالہ تاریخ میں نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 4 سال میں اسٹیبلشمنٹ نے تلخی روکنے کی کوشش نہیں کی، پیپلز پارٹی کا فواد، احد اور بوسال کا رشتہ ہم سےجوڑنا درست نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.