بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

خاندانی منصوبہ بندی متنازع مسئلہ نہیں، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ خاندانی منصوبہ بندی متنازع مسئلہ نہیں ہے۔

پاپولیشن کونسل کے 9ویں پارلیمانی فورم سے خطاب میں شیری رحمان نے کہا کہ پاپولیشن کنٹرول اور خاندانی منصوبہ بندی ترقی کا لازمی پہلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی اور خاندانی منصوبہ بندی کے لیے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ’لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام‘ کا آغاز کیا۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کی کوششوں میں ان کا کردار تسلیم کیا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.