منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

امارات میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو بے روزگاری انشورنس کرانے کا حکم

اماراتی حکام نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کام کرنے والے تمام ملازمین سے کہا ہے کہ وہ  بےروزگاری انشورنس کروائیں۔ 

ابوظبی میں قائم اماراتی انسانی وسائل کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے پہلے تمام ملازمین بےروزگاری انشورنس اسکیم میں رجسٹریشن کروائیں۔ 

اماراتی حکام کے مطابق  اعلان کردہ مدت میں انشورنس نہ کروانے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔ 

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ آجروں کے بجائے بےروزگاری انشورنس رجسٹریشن ملازمین پر لازم ہے۔ 

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے بےروزگاری انشورنس اسکیم کا اعلان یکم جنوری 2023 کو کیا تھا۔ 

اس اسکیم کے مطابق ملازمین نوکری ختم ہونے کی صورت میں تین ماہ کے نقد معاوضے کے حقدار ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.