بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

بھارت پر سنگین الزامات پر کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں، برطانوی حکومت

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل پر برطانیہ نے اپنا ردعمل دے دیا ہے۔

برطانوی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت پر سنگین الزامات پر کینیڈا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

ترجمان کے مطابق کینیڈین حکام کی جاری تحقیقات میں مزید تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔

واضح رہے کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان کے حامی کینیڈین شہری ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر الزام عائد کرنے سے پہلے عالمی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر جوبائیڈن، برطانیہ کے وزیرِاعظم رشی سونک اور فرانس کے صدر عمانوائیل میکرون سے گفتگو کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.