بدھ 3؍ربیع الاول 1445ھ20؍ستمبر 2023ء

صوبائی و قومی اسمبلی کی حلقہ بندیاں درزی بٹھا کر کی گئیں: فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ میں تبادلے اور تقرریوں پر ہمارے تحفظات ہیں، صوبائی اور قومی اسمبلی کی حلقہ بندیاں درزی بٹھا کر کی گئیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ ہمارے 5 رکنی وفد کی سیکریٹری اور چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات کی تیاریاں کر رہا ہے، سندھ میں انتظامی طور پر لیول پلیئنگ فیلڈ قائم نہیں ہوئی۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے تحفظات سے نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بھی آگاہ کیا ہے، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے، جس پر اب عمل ہوتا ہے یا نہیں بعد میں پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے متعلقہ اہلکاروں سے ملاقات کی، سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ہماری ملاقات تھی، سندھ میں تبادلوں اور تقرریوں پر تحفظات سے ہم نے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ 2018ء کی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی ہمارے تحفظات ہیں، صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں کی حلقہ بندیاں درزی بٹھا کر کی گئیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے مناسب سمجھا کہ نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بھی الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیں، اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کر کے پہلے مخصوص پارٹی کو فائدہ دیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکھر اور میر پور خاص میں ہمیں نقصان پہنچایا گیا، ہم نے کہا ہے کہ 2018ء کی زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.