جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

جاپان میں 80 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی تعداد 10 فیصد ہوگئی

جاپان میں بزرگ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ہر 10 میں سے1 جاپانی شہری کی عمر 80 سال سے زائد ہوگئی۔ 

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی مرتبہ 10 فیصد سے زائد جاپانی 80 سال یا اس سے زائد عمر کے ہوچکے ہیں اور 2040 تک جاپان کی بزرگ آبادی 34.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

جاپان میں 65 یا اس سے زائد عمرکی آبادی 29.0 سے بڑھ کر ریکارڈ 29.1 فیصد ہوگئی ہے۔ 

جاپانی وزارت داخلہ کے مطابق دنیا بھر میں بزرگ آبادی کا حصہ سب سے زیادہ جاپان میں ہوگیا ہے۔

جاپان میں نوجوانوں کی غیر مستحکم ملازمتوں اور معاشی مشکلات کی وجہ سے شادی اور بچوں کی پیدائش میں تاخیر کے باعث آبادی میں کمی اور بزرگ شہریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.