پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کی 12 مرتبہ گرفتاری عدالتی احکامات کا کُھلا مذاق ہے، مصطفی نواز کھوکھر

 سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کی 12 سے زائد مرتبہ ضمانت اور گرفتاری عدالتی احکامات کا کُھلا مذاق اور قابل مذمت ہے۔

اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر وہ آج صرف ایک پریس کانفرنس کریں تو اُن کی اور دیگر لوگوں کی تمام تر مشکلات کا خاتمہ ہو جائے گا۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ سیاست دانوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح ہانکنے کے نہ پہلے اچھے نتائج نکلے ہیں اور نہ مستقبل میں نکلیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.