پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

ترک صدر کی ایلون مسک کو ترکیہ میں نئی فیکٹری لگانے کی دعوت

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے اسپیس ایکس اور ٹیسلا کمپنیز کے مالک ایلون مسک کو ترکیہ میں نئی فیکٹری لگانے کی دعوت دے دی۔

صدر اردوان نے اتوار کو ایلون مسک سے ملاقات کی تھی، وہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔

دونوں شخصیات کی ملاقات مین ہٹن میں واقع ترک ہاؤس میں ہوئی۔

ترک صدر نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اور ترک خلائی پروگرام کے درمیان تعاون کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی۔

انہوں نے مسک کو ترکیہ کے سب سے بڑے ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی فیسٹیول میں بھی مدعو کیا جو ستمبر کے آخر سے اکتوبر تک جاری رہے گا۔

اس موقع پر ایلون مسک نے کہا کہ کئی ترک سپلائرز پہلے ہی ٹیسلا کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور ترکیہ میری اگلی فیکٹری کیلئے اہم امیدوار ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت ٹیسلا کی 6 فیکٹریاں ہیں اور ساتویں فیکٹری میکسیکو میں زیر تعمیر ہے۔

صدر اردوان اور مسک نے مصنوعی ذہانت اور اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ‘اسٹارلنک’ میں بھی تعاون پر بات چیت کی۔

ایلون مسک نے ترکیہ میں اسٹارلنک آپریشنز کیلئے ترک حکومت سے لائسنس حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایلون مسک ترک صدر سے ملاقات کیلئے اپنے صاحبزادے کو بھی ساتھ لے گئے تھے۔

طیب اردوان نے اپنے خاص مہمان کے بیٹے کو ایک فٹبال بطور تحفہ پیش کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.