جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

الیکشن کمیشن کا حلقہ بندی کمیٹی کے کام پر اظہارِ اطمینان

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندی کمیٹی کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ حلقہ بندی کمیٹیوں کو کہا ہے کہ کام ہر صورت 26 ستمبر 2023 تک مکمل کر لیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 26 ستمبر کو کام مکمل ہو جائے تاکہ27 ستمبر 2023 کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کو ممکن بنایا جاسکے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.