منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق پرویز الہٰی نے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکریٹری لگایا۔ 

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم کے طور پر کسی اسپیشل سروسز کے افسر کو نہیں لگایا جاسکتا۔

ایف آئی آر کے مطابق پرویز الہٰی نے مالی فائدے کے لیے محمد خان بھٹی کو اسپیشل سیکریٹری لگایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.