جمعرات 4؍ربیع الاول 1445ھ21؍ستمبر 2023ء

پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ، بیٹے اور بہو کی لاہور کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اِن چیمبر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا۔

عدالت نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی، بیٹے راسخ الہٰی اور بہو  زارا علی الہٰی کی 20، 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹیشنرز کو 7 دنوں میں لاہور کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے لاہور میں 19 جولائی 2023 کو درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

درخواست گزار کا عدالت میں کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کو سیاسی انتقام کا سامنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.