پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

جرمن وزیر خارجہ کے تبصرے پر چین کی جرمنی سے شکایت

چین نے جرمنی سے وزیر خارجہ اینالینا بربوک کی طرف سے شی جن پنگ کو آمر کہنے پر شکایت کی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کو آمر کہنا نہایت لغو اور کھلے عام سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔

اسلام آباد بھارت میں ہونے والی وزرائے خارجہ کی جی…

جرمن وزیر خارجہ نے فاکس نیوز کو براہ راست انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اگر پیوٹن یہ جنگ جیت گیا تو اس سے دنیا کے دیگر آمروں کو کیا اشارہ ملے گا؟ جیسے چینی صدر کو’۔

جرمن وزیر خارجہ کے اس تبصرے پر چین نے جرمنی سے باضابطہ طور پر شکایت کی ہے۔

اگست میں اینالینا بربوک نے کہا تھا کہ چین ان بنیادوں کیلئے خطرہ ہے جن کے تحت ہم اس دنیا میں ایک ساتھ رہتے ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے دورہ چین پر کہا کہ بیجنگ بجائے تجارتی شراکت دار بننے کے، ایک منظم مخالف بنتا جا رہا ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.