منگل 2؍ربیع الاول 1445ھ19؍ستمبر 2023ء

چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس فائز آج پہلے کیس کی سماعت کریں گے

قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس آج سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پندرہ رکنی فل کورٹ کیس کی سماعت کرے گا۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکمِ امتناع دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت عوامی اہمیت کے مقدمات میں بینچوں کی تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کے بجائے تین سینئر ججوں کو دیا گیا تھا۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا تھا کہ جب تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ نہیں کرتی وہ اس نوعیت کے کسی کیس میں بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.