اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

پی ٹی آئی وکلاء کی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل خالد یوسف نے کہا کہ امید ہے چیف جسٹس شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

 وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امید ہے سیاسی قیدیوں بالخصوص جیلوں میں قید خواتین کے حقوق کا تحفظ ہوگا۔

خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ امید ہے چیف جسٹس 90 دن میں انتخابات کروانے پر عمل درآمد کروائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.