اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

پیٹرول، ڈیزل مہنگا ہونے سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی بھی آسمان پر پہنچ گئی، عوام پر بوجھ بڑھ گیا۔

پہلے سے مہنگائی میں پسے عوام کا کہنا ہے کہ بسوں اور ٹرینوں کے کرائے بڑھ گئے ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد موٹر سائیکل رکشہ جیسی سستی سواری بھی اب سستی نہیں رہی۔

مہنگائی کے اس دوران میں سائیکل خریدنا بھی مشکل ہوگیا۔ 10 تا 12 ہزار میں ملنے والی سائیکل 25 سے 30 ہزار میں فروخت ہو رہی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

لاہور میں بکرے کے گوشت کی قیمت 3 ہزار روپے کلو تک پہنچ گئی ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اب تو سبزیاں اور دالیں خریدنا بھی مشکل ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.