پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

امید ہے عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے عدل کے ایوانوں میں عدل کی روایات کا ڈنکا بجے گا۔ عدل، آئین، قانون اور ضابطوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام عدل و انصاف کی فراہمی کے منتظر ہیں۔ امید ہے دنیا میں پاکستان کی عدلیہ کی ساکھ اور نیک نامی میں اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے،

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعا ہے نئے چیف جسٹس پاکستان اپنی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں۔

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے آج چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے 29ویں چیف جسٹس بن گئے۔

ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسٰی سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.