اتوار30؍صفر المظفر 1445ھ17؍ستمبر 2023ء

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہو گی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لیے برابر ہوں، امید ہے نواز شریف اور ان کے ساتھیوں کو پراجیکٹ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے تیاریوں کے معاملات پر غور کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے سرخرو کر دیا، اب پاکستان کو سرخرو کرنا ہے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہر بار نواز شریف کو ’پلس‘ کیا اور ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہو گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.